شروع اللہ کا نام لے کر جو بڑا مہربان اور نہائیت رحم کرنے والا ھے
لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو جسنے تمہیں ایک شخص سے پیدا کیا-اس سے اسکا جوڑا بنایا-پھر اُن دونوں سے کثرت سے مرد و عورت پھیلا دیئے-اور اللہ سے جسکے نام کو تم اپنی حاجت براری کا زریعہ بناتے ہو-ڈرو اور ارحام سے بچو- کچھ شک نہیں کہ اللہ تمہیں دیکھ رھا ھے-
اور یتیموں کا مال جو تمہاری تہویل میں ہو انکے حوالے کر دو- اور انکے پاکیزہ مال سے بُرے مال کو نا بدلو- اور نہ انکا مال اپنے مال میں ملا کر کھاؤ- کہ یہ بڑا سخت گُناہ ہے-اور اگر تم کو اس بات کا خوف ہو کہ تم یتیم لڑکیوں کے بارے میں انسے انصاف نہ کر سکو گے تو جو عورتیں تم کہ پسند ہوں-دو دو تین تین چار چار انسے نکاح کر لو-اور اگر اس بات کا اندیشہ ہو کہ یکساں سلوک نہ کر سکو گے تو ایک عورت کافی ہے یا لونڈی جسکے تم مالک ہو- اس سے تم بے انصافی سے بچ جاؤ گے-
اور عورتوں کو انکے مہر خوشی سے دے دیا کرو-ہاں وہ اگر خوشی سے اسمیں سے کچھ چھوڑ دیں تو اسے زوق شوق سے کھا لے-
( سورۃالنساء)
No comments:
Post a Comment